ابنا: اخضر ابراہیمی کے تہران پہنچنے پر عرب اور افریقی امور میں اسلامی جمہوریۂ ایران کے نائب وزیر خارجہ حسین امیر عبد اللھیان نے ان کا استقبال کیا۔ اسلامی جمہوریۂ ایران نے ہمیشہ شام کا بحران سیاسی طریقے سے حل کرنے کی ضرورت پر زوردیا ہے ۔ اخضر ابراہیمی نے تہران آنے سے قبل شام کے بارے میں علاقائی حکام کےساتھ تبادلۂ خیال کے لئے قاہرہ ، کویت ، بغداد اور انقرہ کا بھی دورہ کیا اور ان ملکوں کے حکام کے ساتھ تبادلۂ خیال کیا ۔








ایران کی وزارت خارجہ کی ترجمان مرضیہ افخم نے بھی اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں اخضر ابراہیمی کے دورۂ تہران کے بارے میں کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران، شام کے بحران کے حل کی غرض سے جنیوا ٹو اجلاس ميں شرکت کےلئے کسی بھی پیشگي شرط کو تسلیم نہیں کریگا۔
.......
/169